ثانیہ عاشق کا بریل پرنٹنگ پریس لاہور کا دورہ، نابینا طلباء کیلیے معیاری تعلیمی مواد کی فراہمی پر زور
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا بریل پرنٹنگ پریس کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے محکمہ خصوصی تعلیم محترمہ ثانیہ عاشق جبیں نے گورنمنٹ کمپیوٹرائزڈ بریل پرنٹنگ پریس لاہور کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل شاہدہ فاروق نوید اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ زاہد مجید بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس پر فیصلہ دے چکا ہوں، مجھے کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہئے، جسٹس جمال مندوخیل، گھی ملزم پر ٹیکس سے متعلق کیس میں نوٹس جاری
بریل پرنٹنگ کی بہتری کے اقدامات
ثانیہ عاشق نے بریل پرنٹنگ پریس کا معائنہ کیا اور وہاں جاری پرنٹنگ کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ نابینا طلباء کے تعلیمی مواد کی بروقت اور معیاری فراہمی انتہائی اہم ہے۔ ہمارا عزم ادارے کو مزید مستحکم کرنا اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے تاکہ بریل کتب کی پرنٹنگ میں جدت لائی جا سکے اور بصارت سے محروم طلباء کو زیادہ سے زیادہ بہتر پرنٹڈ کتب کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کی خبروں پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا
ڈی جی سپیشل ایجوکیشن نے معاون خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بریل پرنٹنگ پریس لاہور اس وقت دو بریلو مشینوں (Braillo 600 اور Braillo 300) پر کام کر رہا ہے، جو پری پرائمری سے لے کر گریجویشن سطح تک کے تمام نابینا طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ گزشتہ 2 برسوں کے دوران، بریل پرنٹنگ پریس لاہور نے 2,330 نابینا طلباء کو 15,096 بریل کتب فراہم کی ہیں۔
محکمہ خصوصی تعلیم نے لاہور اور بہاولپور میں بریل پرنٹنگ پریس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت دو مزید بریلو مشینیں حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ خصوصی تعلیم دیگر صوبوں، بشمول گلگت بلتستان، کراچی، اور خیبر پختونخوا، کو بھی ان کی درخواست پر بریل کتب فراہم کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان اور یقین کا معجزہ: نواب کی بیٹی کی زندگی کا حیرت انگیز واقعہ
ڈس ایبلڈ بچوں کے اساتذہ کی تربیت
بعد ازاں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق جبیں نے گورنمنٹ ان سروس ٹریننگ کالج فار ٹیچرز آف ڈس ایبلڈ چلڈرن لاہور کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے وہاں جاری تربیتی ورکشاپس کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔
اس موقع پر ثانیہ عاشق نے پروموشن لنکڈ ٹریننگ (PLT) کورس کے شرکاء سے ملاقات کی اور جاری کورسز کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرخان میں نامعلوم شخص کی لاش کا معمہ حل
تربیتی پروگرام کے مقاصد
کالج کی پرنسپل طاہرہ ابرار نے ثانیہ عاشق کا استقبال کیا اور پروموشن لنکڈ ٹریننگ کورس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے تربیتی پروگرام کے اہم مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی، تدریسی حکمت عملیوں کی جدت، اور خصوصی بچوں کے لیے تعلیمی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ اساتذہ کو جدید اور مؤثر تدریسی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں تربیتی کورس کا حصہ ہیں۔
مینجمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ
ثانیہ عاشق جبیں نے جاری کورسز کی تفصیلات معلوم کیں اور ان کے سلیبس کو جدید خطوط پر اپڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں انہوں نے کالج کی عمارت کا بھی دورہ کیا اور کالج انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔