فیفا اور اے ایف سی کی نگرانی میں ہونے والی پی ایف ایف کی کانگریس کے التوا کا فیصلہ
پی ایف ایف کی غیر معمولی کانگریس کا التوا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا اور اے ایف سی کی نگرانی میں ہونے والی پی ایف ایف کی غیر معمولی کانگریس کے التوا کا فیصلہ ڈیپارٹمنٹل نمائندوں کے ووٹنگ میں شرکت کے حوالے سے تحفظات کے پیش نظر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دھواں چھوڑنے والی گاڑیو ں اور پلاسٹک بیگ بنانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
مکمل شفافیت کی کوششیں
پی ایف ایف آئین میں ترمیم سمیت تمام تر امور میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے کوشاں پی ایف ایف اور اے ایف سی آفیشلز نے مزید کارروائی سے قبل ان تحفظات کی شنوائی کو ضروری سمجھا۔ فیفا اور اے ایف سی کی سرپرستی اور ہدایات کی روشنی میں پی ایف ایف صاف اور شفاف انتخابی عمل مکمل کرنے کیلئے ثابت قدم ہے۔
اگلے شیڈول کا اعلان
غیر معمولی کانگریس کا اگلا شیڈول مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ پاکستان میں فٹبال کا انتظامی ڈھانچہ مضبوط بنانے کیلئے بھرپور سپورٹ پر پی ایف ایف اور پاکستان فٹبال برادری فیفا اور اے ایف سی کی شکرگزار ہے۔