ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی بچوں کے دن پر پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہیں۔ ان کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں ہے۔ معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت: وزیر اعلیٰ کا سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت
ریاست کی ذمہ داری
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہے، بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ بچوں کو سٹنٹڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ ارلی چائلڈہوڈ سکول سسٹم سے بچوں کی ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا
بچوں کے تحفظ کے اقدامات
بچوں کے تحفظ کیلئے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔ ذیابیطس کے مریض بچوں کو چیف منسٹر انسولین پروگرام کے تحت گھر میں مفت انسولین فراہم کی جائے گی۔ ویکسینیشن پروگرام کے ذریعے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے، سابق چیئرمین ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیدیا
خصوصی ضروریات کا خیال
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سپیشل بچوں کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول بنایا جا رہا ہے۔ بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے ظلم و زیادتی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔
ہمارا عزم
ہماری کوشش ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند اور تعلیم یافتہ ہو۔ بچوں کے حقوق کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔