سموگ اور ہمارے جینے کے انداز

پاکستان کا معاشی بحران
پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ دنیا کے باقی ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان بھی مختلف اقسام کے مسائل سے دوچار ہے۔ ان مسائل میں سر فہرست مسئلہ معاشی کمزوری ہے۔ پاکستان میں موجود وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرنے سے وطن عزیز کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کابینہ اپنی مرضی سے بنانے کا حکم دے دیا
کرونا اور سموگ کا اثر
پچھلے کچھ عرصہ میں کرونا نے معیشت پر برا اثر ڈالا تھا اور اب سموگ نے پنجاب میں ڈیرہ ڈال دیا ہے۔ ماحول میں پانی کے بخارات کے ساتھ آلود کار جیسا کہ نائٹروجن آکسائیڈ ، سلفر آکسائیڈ ، اوزون وغیرہ شامل ہو کر سموگ کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ سموگ سانس کی بیماریاں پیدا کرنے کے علاوہ دوسری بیماریوں مثلاً برین اسٹروک ، ہارٹ اٹیک وغیرہ کی شدت میں اضافہ کرتی ہے۔ سموگ میں موجود آلود کار ذیابطیس ، ذہنی تھکاوٹ ، علمی نشوونما میں رکاوٹ جیسے مسائل کا بھی ذریعہ بنتے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق صاف ہوا کے معیار کی قیمت 5 مائکروگرام فی کیوبک میٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی
سموگ کی وجوہات
سموگ کی بنیادی وجوہات میں انسانی سرگرمیاں جیسا کہ لکڑی کو جلانا، ٹرانسپورٹیشن کا بڑھتا استعمال، بجلی کی پیدوار کے لیے فوسل فیولز پر انحصار، زراعت میں باقیات کو جلانا، جنگلات کو کاٹنا، صنعتوں سے بغیر ٹریٹمنٹ کے آلود کار کا اخراج وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی پرفارمنس سے باز نہ آنے پر اداکارہ زارا خان پر پابندی لگ گئی
قدرتی ذرائع اور عالمی تجربات
سموگ بننے کے قدرتی ذرائع میں آتش فشانی ، سمندری پھوار ایروسول، گردو غبار ، گرج چمک وغیرہ شامل ہیں۔ لندن میں جب سموگ کا مسئلہ پیدا ہوا تو نہ صرف ائیر کوالٹی ایکٹ پاس کیا گیا بلکہ اس پر مکمل عمل درآمد بھی کیا گیا۔ سموگ کے تدارک کے لیے تشہیری مہم کافی نہیں ہوتی بلکہ ٹھوس لائحہ عمل اور اقدامات کرنا ازحد ضروری ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ ختم اور ایران پر حملے کی دھمکیاں بند کرو، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام دے دیا
موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات
ملک عزیز کی معاشی حالت پہلے ہی دگر گوں ہے۔ عوام غربت اور مہنگائی کی چکیوں میں پس رہے ہیں۔ صرف سموگ ہی معاشرے کو بیمار نہیں کر رہی بلکہ کمزور معیشت ، اخلاقی گراوٹ، انصاف کی عدم دستیابی ، کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ اور غیر معیاری خوردنی اشیاء بھی خطرناک طریقے سے اثر انداز ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے،ہمارے پاس تحمل دکھانے کا وقت نہیں: خواجہ آصف
کمیونٹی کی ذمہ داری
ضلع کی سطح پر پرائس کو چیک تو کیا جاتا ہے لیکن اشیاء کو نہیں۔ دوکانوں پر غیر معیاری چیزوں کی بھرمار حفظان صحت کے اصولوں کا منہ چڑا رہی ہوتی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ غیر معیاری اشیاء کی خرید وفروخت اور تیار کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران، اسرائیل کشیدگی: چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں
ٹرانسپورٹ کے مسائل
83 فیصد سموگ ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ہے۔ تو کیوں نہ ٹرانسپورٹ کے استعمال میں دانشمندی دکھائی جائے۔ اداروں کو مہنگی گاڑیوں جو زیادہ فوسل فیولز استعمال کرتی ہیں کے استعمال سے روک دیا جائے۔ عوام بھی کمفرٹ زون سے نکل کر پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
حفاظتی اقدامات
صنعتوں کو بند کرنے کی بجائے آبادی سے دور شفٹ کیا جائے۔ زگ زگ ٹیکنالوجی کے لیے چھوٹے بھٹہ خشت کے مالکان کی جزوقتی مدد کریں۔ درختوں کی بے تحاشہ کٹائی کا آب و ہوا تبدیل کرنے میں کردار واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے، نام کسی سٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی یقین دہانی
مستقبل کی جانب اقدامات
پندرہ بلین درخت ہر سال کاٹ لیے جاتے ہیں۔ ورلڈ وائلڈ لائف فورم کے مطابق دنیا میں پاکستان جنگلات کاٹنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ کاربن ڈائی آکسائڈ اور دوسری گرین ہاؤس گیسوں میں اضافہ ماحول میں درجہ حرارت کے اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ اور سیاست ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، آئی سی سی کو آزادانہ انکوائری کا کہا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
خود پر انحصاری اور ترقی
خود پر انحصار کرنے کی ضرورت ہے۔ معدنی وسائل کو استعمال میں لانا چاہیے۔ درختوں کی کٹائی روک کر شجر کاری کے اقدامات کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نوٹ
یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس '[email protected]' یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔