نیٹ میٹرنگ، حکومت صارفین سے کتنے کا یونٹ خریدے گی؟ ناقابل یقین انکشاف

حکومت کی جانب سے سو لر پینل کے ٹیرف میں تبدیلی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت روف سولر پینل کے ٹیرف کو 21 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 7.5 سے 11 روپے فی یونٹ کرنے پر غور کر رہی ہے جس پر قومی گرڈ کو نیٹ میٹرنگ سسٹم پر بجلی دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج سے قبل نیشنل زو کی ہتھنی کملا مر گئی

سولر پینلز اور قومی گرڈ کا تعلق

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، اس وقت روف سولر پینلز سے حاصل دو یونٹ قومی گرڈ سے بجلی کے ایک یونٹ کے مساوی ہے. سو لر پینلز سے ٹیرف میں مجوزہ کمی کی وجہ سے سو لر پینل کی تنصیب میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ اس کے جواب میں سو لر پینل استعمال کرنے والے صارفین کو رات کے اوقات میں قومی گرڈ سے بجلی 60 روپے فی یونٹ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک لاکھ سے زائد افراد ڈی چوک پر احتجاج میں ساتھ دیں تو خان رہا ہوجائے گا، شیر افضل مروت

نئے منظر نامے کے اثرات

اب نئے منظر نامے کے تحت سو لر پینلز سے حاصل 6 یونٹس قومی گرڈ سے ایک یونٹ بجلی کے برابر ہوں گے، اس سے سو لر پینلز لگوانے کا رجحان کم ہو جائے گا کیونکہ ادائیگیوں کے مسائل بڑھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جلد برکس کی رکنیت حاصل کرلے گا:مشیر وزیراعظم رانا احسان افضل

آئی ایم ایف کے تحفظات

وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے سرکاری حکام کے ساتھ اپنے حالیہ مکالمے میں سو لر بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تحفظات جبکہ قومی گرڈ سے بجلی کے کم استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکومتی اقدامات کی ضرورت

آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت قومی گرڈ سے بجلی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرے۔ ایک حالیہ اسٹڈی کے مطابق، گزشتہ مالی سال پاکستان میں 15 گیگا واٹ کے دو ارب 10 کروڑ ڈالرز کے سولر پینل چین سے درآمد کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...