الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا

الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے عادل خان بازئی کو نااہلی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سیٹ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بیکٹیریا جو زمین پر موجود تمام زندگیوں کو ختم کرسکتا ہے، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی
عادل بازئی کی سیاسی پس منظر
تفصیلات کے مطابق عادل بازئی ایک آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔ نوازشریف نے بطور صدر ن لیگ آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دینے کیلئے ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا، جس پر سپیکر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو درخواست کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جلاو گھیراو کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں پر فرد جرم عائد
پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی
عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دیدیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا موقف
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ عادل بازئی نے 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دیا اور پارٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی۔ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔