رپورٹر کی جانب سے ‘میڈیم پیسر’ پکارے جانے پر جسپریت بمراہ برا مان گئے
بھارتی کپتان کی پریس کانفرنس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پرتھ میں بھارتی کپتان جسپریت بمراہ نے پریس کانفرنس کی اور بھارت کی سیریز کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس دوران، بمراہ ایک رپورٹر کی جانب سے خود کو 'میڈیم پیسر' پکارے جانے پر برا مان گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 4 مقامات پردھرنوں کا اعلان
رپورٹر کے سوال پر ردعمل
رپورٹر نے بمراہ سے سوال کیا کہ ایک میڈیم پیسر آؤٹ راؤنڈر کے طور پر بھارت کی کپتانی کرنے پر آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ یہ سن کر بمراہ نے فوراً سے رپورٹر کو کہا کہ میڈیم پیسر؟ میں نے 150 کی سپیڈ سے بھی بولنگ کی ہے، آپ مجھے فاسٹ بولر کہہ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
بارڈر گواسکر ٹرافی کی تیاری
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔ بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس وجہ سے وہ بھارتی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں جوائن کریں گے۔
بمراہ کی قیادت میں ٹیم کی تیاری
سیریز کے پہلے میچ میں کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کو فاسٹ بولر کپتان کے طور پر نہیں دیکھ رہا، میں بھارتی کھلاڑی ہوں اور میرا کام اپنا بیسٹ دینا اور ٹیم کو آگے لے جانا ہے۔ بمراہ نے مزید کہا کہ سیریز کے لیے ہماری کافی اچھی تیاری ہے، ٹیم میں نئے کھلاڑی بھی ہیں، سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔