پنجاب قائد اعظم گیمز کا پہلے بھی فاتح رہا ہے اور اب بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے، خضر افضال چودھری

بین الصوبائی قائداعظم گیمز کے لیے ٹرائلز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الصوبائی قائداعظم گیمز اسلام آباد کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی، کبڈی، فٹ بال، اتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ ٹیموں کے چناو کے لیے ٹرائلز کا انعقاد نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔ ٹرائلز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

مہمان خصوصی کا خطبہ

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری ٹرائلز کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں۔ پنجاب کا دستہ سب سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔ پنجاب قائد اعظم گیمز کا پہلے بھی فاتح رہا ہے اور اب بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا

کھیلوں کی سرپرستی

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظم گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ سے مدد کریں گے۔ کھلاڑیوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنے جا رہے ہیں تاکہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک گاڑیوں کی نئی لہر: پاکستان آٹو شو میں متعارف کی جانے والی پانچ بہترین گاڑیاں

کبڈی کے منتخب کھلاڑی

کبڈی کے ٹرائلز میں 13 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں سلمان خان، سلمان اسلم، علی رضا، خلیل احمد، عثمان خان، محمد عمران، محمد عمیر، عبدالرحمان، عرفان، وصی حیدر، اسد اللہ، ابرار حسین اور حسنین افضال شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی اینکرپرسن کامران شاہد نے اصل حقیقت بیان کردی

ویٹ لفٹنگ کیٹیگریز

ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز میں مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا:

  • 55 کلوگرام: علی محمد، ملک سبحان، علی شاہ، مشتاق منتخب ہوئے
  • 61 کلوگرام: عبداللہ نوید، عبداللہ عظیم، عزیز سرور، فرحان اسماعیل، سمیر خان، حر علی منتخب ہوئے
  • 67 کلوگرام: معصب سیٹھی، محمد ارسلان، حمزہ منتخب ہوئے
  • 73 کلوگرام: عبداللہ، علی رضا، علی حیدر، عامر علی منتخب ہوئے

یہ بھی پڑھیں: ملک کے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کون ہیں؟جانیے

ہاکی کے ٹرائلز

ہاکی کے ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جہاں ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور رانا ندیم انجم ٹرائلز کے کنوینر تھے۔ گول کیپر میں ذیشان سکھیرا اور غلام مصطفی منتخب ہوئے جبکہ ڈیفنڈر میں سعد شفیق اور فیضان ملہی منتخب ہوئے۔ ہاف بیکس میں مدثر رمضان، عبدالمجید، شاہ زیب، بابر، حمزہ حمید شامل ہیں۔ فاروڈ میں شاہد، آکاش، عدیل افضال، علی تاج، خبیب، عامر شاہین اور ذیشان منتخب ہوئے۔

فٹ بال کے ٹرائلز

فٹ بال کے ٹرائلز میں 35 گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم اور ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر بھی موجود تھے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...