ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کا ردعمل آگیا

حارث سہیل کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل نے ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

حارث سہیل کا بیان

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حارث سہیل نے کہا کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی میرا ایسا کوئی ارادہ ہے، میری پوری توجہ اس کھیل کو جاری رکھنے پر ہے جو مجھے پسند ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بھی کہنا ہے کہ حارث سہیل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

حارث سہیل کی کارکردگی

واضح رہے کہ 35 سالہ کرکٹر نے 16 ٹیسٹ میچز کی 27 اننگز میں 32.57 کی اوسط سے 847 رنز بنائے، جس میں دو سنچریاں، تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ون ڈے میں حارث نے 45 میچز کی 44 اننگز میں 44.84 کی اوسط سے 1,749 رنز بنائے، جس میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا ٹاپ سکور 130 اور اسٹرائیک ریٹ 85.48 ہے۔ انہوں نے اپنا آخری ون ڈے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 2023 میں کھیلا تھا۔

ٹی20 فارمیٹ میں حارث نے 14 میچز کی 13 اننگز میں 19.09 کی اوسط سے 210 رنز بنائے، جس میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ آخری میچ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...