پاکستان ائیر فورس نے جدید ترین پی ایف ایکس بنانے کا اعلان کر دیا

پاکستان ایئر فورس کا اہم سنگ میل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایئر فورس نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں 41 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک بدر کر دیا گیا
نیا جنگی طیارہ پی ایف ایکس
تفصیلات کے مطابق، دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) نے جدید ترین جنگی طیارہ 'پاکستان فائٹر ایکس' بنانے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی
ایئرکموڈور اظہر کی وضاحت
"جیو نیوز" کے مطابق ایئرکموڈور اظہر نے بتایا کہ جے ایف 17 بلاک تھری کے بعد اب ایک اور جدید طیارہ 'پی ایف ایکس' تیاری کے مراحل میں ہے۔ پی ایف ایکس پاکستان کا اپنا فائٹر پروگرام ہے۔
پی ایف ایکس کی خصوصیات
ایئرکموڈور نے مزید کہا کہ پی ایف ایکس 4.5 پلس جنریشن طیارہ ہے جس پر نصب سسٹم کا کنٹرول بھی پاکستان کے پاس ہے۔ پی ایف ایکس کو مکمل طور پر اپنے وسائل سے تیار کیا جا رہا ہے اور آپ جلد ہی پی ایف ایکس کو آسمان پر اڑتا ہوا دیکھیں گے۔