زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 96 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسانی کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا حجم 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 68 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر تھی۔