حکومت نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ کیا ہے، اسد قیصر کا بیان
حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ کیا ہے، اب پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کس طرح اور کس حد تک مذاکرات کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حج کے لیے درخواست دینے والے ۳ لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا، پی ٹی اے کا انکشاف
صوابی میں میڈیا سے گفتگو
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مذاکرات کی اجازت دی ہے۔ اب پارٹی اپنے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے کہ وہ کس طرح اور کس حد تک مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بموں سے 200 گنا زیادہ طاقتور، چین کا 12 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والا جوہری میزائل، امریکہ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بناسکتا ہے۔
حکومت کی سنجیدگی کا امتحان
انہوں نے مزید کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے اور کتنی سنجیدگی سے اس ایجنڈے کو آگے بڑھاتی ہے۔ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمت عملی تبدیل کی ہوئی ہے، پہلی دفعہ عوام میں بڑا جوش و خروش ہے۔ ہمارے صوابی سے اتنے لوگ ہوں گے کہ اگر باقی علاقوں سے لوگ نہ بھی آئیں تو یہ کافی ہیں۔
اسلام آباد کی طرف مارچ
ان کا کہنا تھا کہ پشاور، چارسدہ، مردان اور نوشہرہ کے کارکنان صوابی سے اسلام آباد جائیں گے، باقی اضلاع کے کارکنان مختلف روٹس سے ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔








