عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، خواجہ آصف کا بیان

عمران خان کی رہائی کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا فی الحال کوئی امکان نہیں، اس وقت انہیں ریلیف ملنا ممکن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ری پبلکن رکن کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھ دیا
سیاسی اور عسکری قیادت کی کوششیں
اسلام آباد میں ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اب راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے اور سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ
مبینہ مذاکرات اور علی امین گنڈاپور
اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں مبینہ مذاکرات سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ علی امین گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر برآمد ہوتے ہیں، احتجاج میں دو دن باقی ہیں اور بہت کچھ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل نے لکپاس دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اجلاس اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی گفتگو سے متعلق سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ کا لہجہ کیسا ہو سکتا ہے؟
عمران خان اور دوہری شہریت
انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان صہیونی لابی کا بندہ ہے، ان کے حق میں بیرون ممالک میں لابنگ ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی ورکرز ملک میں تباہی اور بیرونی لابنگ کی فنڈنگ کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے دوہری شہریت ختم کرنے کی سفارش بھی کردی۔