فضائی آلودگی میں عالمی سطح پر لاہور سرفہرست

لاہور میں سموگ کی صورتحال

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کا راج برقرار ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

فضائی آلودگی کی شرح

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 499 پر جا پہنچی، کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 698 جبکہ ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 565 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

موسمی حالات

چیف میٹرولوجسٹ علیم الحسن کا کہنا ہے کہ ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق کی طرف ہونے کے باعث آج سے 24 نومبر تک شہر لاہور میں سموگ کی شرح میں اضافہ ہو گا۔ لاہور میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کا مسلم مخالف بیان: یہ براہ راست قتل کی دھمکی ہے

حکومت پنجاب کی نئی ہدایات

دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں، تاہم ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھولنے کے بعد گرین لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

تفریحی مقامات کی اجازت

حکومت نے آج سے پنجاب بھر کی تمام تفریح گاہیں کھول دیں، پارکس، چڑیا گھر، پلے گراؤنڈز، آؤٹ ڈور سپورٹس کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ تمام تفریحی مقامات کو رات 8 بجے تک کھلا رہنے کی اجازت ہوگی، ہر قسم کے فیسٹیول، نمائش کی بھی اجازت دے دی گئی۔

مارکیٹس کے اوقات

علاوہ ازیں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارکیٹس رات 8 بجے بند ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکیٹس رات 8 بجے تک ہی کھلی رہیں گی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...