آئینی بینچ کا روسٹر جاری، پاناما پیپرز سکینڈل سمیت دیگر کیسز آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں کیسز کا شیڈول
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے پانامہ پیپرز سکینڈل کی تحقیقات، طلبہ یونینز کی بحالی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سمیت دیگر کیسز سماعت کیلئے مقرر کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار، شیڈول کا اعلان ملتوی
آئینی بینچ کی تشکیل
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق آئینی بینچ کے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ 25 سے 29 نومبر تک اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان امن کے لیے اردوان، شی جن پنگ، پیوٹن اور خمینی سے بڑا خطرہ ہے، بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی پرانی ای میلز میں عمران خان کو خطرہ قرار دیا
سماعت کیلئے مقرر دیگر کیسز
صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس، اقلیتوں کے حقوق، گوردواروں کی بحالی اور سانحہ جڑانوالہ پر ازخود نوٹس اور نمونیا اور ہیپاٹائٹس سے اموات، ادویات کی قیمتوں پر ازخود نوٹس بھی سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا سنٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بڑا انکشاف
پانامہ پیپرز سکینڈل اور طلبہ یونینز
پانامہ پیپرز سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر جماعت اسلامی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی جبکہ طلبہ یونینز پر پابندی کیخلاف درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے دائر درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 13 سے 15 فروری تک جیلانی پارک لاہور میں رمضان بچت فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ
دیگر اہم فیصلوں پر سماعت
اس کے علاوہ اردو کو سرکاری اداروں میں رائج کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد، صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی، تلور کے شکار پر پابندی، ملک میں جنگلات کی کٹائی اور موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے غیرفعال ہونے کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر لی گئیں۔
وزیراعظم کے فنڈز اور فاٹا انضمام
وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز اور فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔








