احد رضا نے نیٹ فلکس سیریز میں بولڈ سین کرنے کی وجہ بتادی

احد رضا میر کی بین الاقوامی شناخت
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ”ریزیڈنٹ ایول“ میں کردار ادا کیا، جو ان کی عالمی شناخت کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی
پوڈ کاسٹ میں گفتگو
حال ہی میں احد رضا میر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جس میں ان سے ”ریزیڈنٹ ایول“ میں بولڈ سینز سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ ان سینز کے کرنے سے بدنامی ہوگی لیکن ایک طرف ہم فلموں اور ڈراموں میں تشدد، گالم گلوچ دکھاتے ہیں جو آڈینس کی ایک بڑی تعداد پسند بھی کرتی ہے لیکن اگر رومانوی لمحات دکھائے جائیں تو یہاں مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیریں مزاری سمیت مزید 9 ملزمان پر فردجرم عائد
تنقید کا جواب
احد رضا میر کا مزید کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کو ہالی ووڈ اور بالی ووڈ موویز سے مسئلہ نہیں حالانکہ یہ فلمیں ان سینز کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بین الاقوامی سیریز تھی اور ان سیریز کے تقاضے بہت مختلف ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شبقدر میں زبانی تکرار پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا
گیم بیسڈ اسٹوری کا تجربہ
”ریزیڈنٹ ایول“ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے یہ گیم کھیلتے آئے ہیں اور جب کسی گیم بیسڈ اسٹوری پر کام کیا جاتا ہے تو اس کا تجربہ الگ ہوتا ہے۔
ناظرین کی پذیرائی
ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں ارجن بترا کے کردار میں ناظرین نے انہیں بہت سراہا ہے۔