استحکام پاکستان پارٹی کی اہم رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
فردوس عاشق اعوان کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی رہنما فردوس عاشق اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی کا مرکزی عہدہ چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سالہ بچی کو 10 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
تحریری استعفیٰ
ایکسپریس نیوز کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھیجا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ صرف عہدہ چھوڑا ہے اور پارٹی سے ساتھ وابستہ رہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے دور افتادہ ترین ملک میں پہلی بار اے ٹی ایم نصب، عوام کا جشن
استحکام پاکستان کیلئے کام جاری رہے گا
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے استعفے میں لکھا کہ عہدے کے بغیر ہی استحکام پاکستان کیلئے کام کرتی رہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازعہ، سرگودھا میں باراتی بینرز اٹھائے باہر آگئے، پاک فوج کے حق میں نعرے بازی
حکومت مخالف سیاست کی ضرورت
انہوں نے استعفے میں لکھا کہ استحکام پاکستان پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، تاہم انہیں حلقے میں حکومت مخالف سیاست کرنی ہے اور یہ پارٹی کا عہدہ رکھتے ہوئے ممکن نہیں تھا۔
مصروفیات اور سرگرمیاں
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی لکھا کہ ویسے بھی مصروفیات کی وجہ سے میری پارٹی میں میری کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔








