کامیابی، مسرت اور ناموری چاہتے ہیں تو نرالا،انوکھا بلکہ مؤثر طریقہ یہ ہے کہ اسکی طلب سے دستبردار ہوجائیں، آپ پریشان اور مایوس نہیں ہونگے.

کتاب کی تفصیلات

مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 56

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ، قطر کا 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

کامیابی کی طلب سے دستبرداری

لہٰذا، اگر آپ کامیابی، مسرت اور ناموری چاہتے ہیں تو ایک نرالا اور انوکھا بلکہ مؤثر طریقہ یہ ہے کہ آپ ا س کی طلب اور خواہش سے دستبردار ہوجائیں۔ اس کے حصول سے باز آ جائیں اور ہر ایک سے طلب نہ کرتے پھریں۔ جب آپ واقعی اپنی ذات کو پسند کرنے لگیں گے اور اپنی خوداعتمادی اور صلاحیت کا سہارا لیں گے تو زیادہ سے زیادہ شہرت، ناموری اور کامیابی آپ کو حاصل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی لگ گئی

دوسروں کی رائے سے بے نیاز ہونا

حقیقت یہ ہے کہ آپ جو بھی سوچتے ہیں یا جو بھی کام کرتے ہیں، ہر شخص اس سے متفق نہیں ہو سکتا لیکن جب آپ اپنی ذات کو اہم اور قابل سمجھیں گے تو دوسروں کی طرف سے اپنی ذات کی ناپسندیدگی کے باعث آپ پریشان اور مایوس نہیں ہوں گے۔ یہ ناکامیاں اور مایوسیاں آپ کو روزمرہ معمولات زندگی کا ایک حصہ دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق دیور نے طلاق یافتہ بھابھی کو قتل کردیا، افسوسناک خبر

طرزعمل میں تبدیلی

ایک ضرورت کی حیثیت سے دوسری کی خوشنودی اور رضامندی کے حصول پر مبنی رویے اور طرزعمل کو ترک کرنے کے لیے کچھ خاص طریقے اور تراکیب اختیار کریں۔ اپنے مؤقف، روئیے، خواہش اور مرضی کی نسبت دوسروں کے مؤقف، روئیے، خواہش اور مرضی کو اہم سمجھنے کی عادت ترک کرنے کے لیے آپ کو اس روئیے کے تسلسل کے باعث حاصل ہونے والے فوائد کا جائزہ لینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

نیا اور مختلف ردعمل اپنانا

جب آپ کی ذات کسی کی نظروں میں ناپسندیدہ ٹھہرتی ہے تو پھر روایتی ردعمل کے بجائے ایک نیا اور مختلف ردعمل اپنانے کی ضرورت ہے۔ کچھ خاص طریقے اور تراکیب مندرجہ ذیل ہیں جن کے ذریعے آپ دوسروں کی مرضی اور خواہش کے مطابق زندگی بسر کرنے کی ضرورت سے بے نیاز ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سال کا سب سے چھوٹا دن اور لمبی ترین رات آگئی

اختلاف کے موقع پر لفظ "آپ" کا استعمال

اپنے مؤقف سے اختلاف کے باعث پیدا ہونے والے اپنے نئے اور مختلف ردعمل کا آغاز لفظ "آپ" سے کیجیے۔ مثال کے طور پر، جب آپ کے والد آپ کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتے بلکہ ناراض ہوتے ہیں، تو خود کو تبدیل کرنے یا معذرت خواہانہ انداز اپنانے کے بجائے صرف یہ کہیے: "آپ پریشان ہو رہے ہیں اور آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ مجھے اپنا یہ انداز فکر ترک کر دینا چاہیے۔"

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 80روپے فی کلو تک اضافہ

آگاہی کا اظہار

اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی شخص آپ کے مؤقف سے اختلاف کے ذریعے آپ کا استحصال کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو پھر بلند آواز سے یہ بیان کریں: "عام طور پر میں آپ کی رضامندی کی خاطر اپنا مؤقف تبدیل کر لیا کرتا ہوں لیکن دراصل میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ جو کچھ میں نے کہا، آپ کو اسے تسلیم کرنا پڑے گا۔"

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...