ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو ابھی تک ان لوگوں کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے آپ کی زندگی میں بہت مشکلات پیدا کر دیں تھیں۔ آج فوری ان سے دور رہنے کا مشور ہے ورنہ۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو HPV ویکسین لگواکر گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پرانی باتیں اگر اب سامنے نا آئیں تو بہتر ہے آپ ان کو برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور آج کا دن کچھ غصے اور مایوسی والی کیفیت سے بھی گزر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اللہ نے چاہا تو روز گار میں اب مسلسل بہتری کا سامنا رہے گا آپ جس کیفیت سے گزر رہے ہیں وہ اب بہتری کی جانب لے کر جائے گی اور آپ کے لئے نیا راستہ بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسطی افریقی جمہوریہ کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
خود کو نارمل کریں جو ماضی میں ہو چکا ہے اب اس کو بدل تو نہیں سکتے مگر ذکر الٰہی سے خود کو سکون تو دے سکتے ہیں۔ ابھی صدقہ بھی دے دیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے روز گار کا جو سلسلہ بن نہیں رہا تھا اب صورتحال کچھ نئے انداز سے آپ کا ساتھ دے کر آپ کو ان شاءاللہ ہر مشکل سے نکال دے گی بس جلد بازی نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کچھ اضافی بوجھ اخراجات کا برداشت کرنا پڑے گا اور گھر میں جاری کشیدگی قدرے بڑھ سکتی ہے۔ غصے سے نہیں البتہ پیار سے معاملات حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی اومیڈ) کا قیام تنازعات کے پرامن حل کیلئے انتہائی اہم ہے : ماہرین
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اب خود کو بدلیں اور کچھ اہم فیصلے لے لیں زندگی کے حوالے سے تو بہتر ہے اب پرانے والے حالات نہیں رہے۔ آپ کو نئے انداز سے زندگی گزرنے کے لئے قدم تو اٹھانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بغیر اطلاع دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، اکھنور میں سیلابی صورتحال
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی پریشانی کو محسوس کر رہے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو وہ جلد اس سے نکل جائیں گے اور آج ایک رکا ہوا کام بھی غیر متوقع انداز سے ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کسی بھی معاملے میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے بس اپنے کام سے کام رکھیں اور جائیداد کے امور میں خاص طور پر آپ نقصان میں جا سکتے ہیں ادھر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ بجٹ میں الیکٹرک ٹیکسیز اور سکوٹرز کیلئے فنڈز مختص کرے گی: شرجیل میمن
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے نیا کام شروع کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں اس وقت صورتحال بڑی اچھی ہے ان کو ان شاءاللہ فائدہ ہوگا اور کچھ راز بھی آپ کے سامنے آ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پروموشن کے منتظر انگلش ٹیچرز کی سنی گئی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ خود کو بے بس محسوس نہ کریں میرا اللہ ہے نا وہ ان شاءاللہ آپ کو مشکل سے نکال دے گا اور پریشانیاں بھاگ جائیں گی بس اب صبر کرنا ہے ہر معاملے میں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن لوگوں نے اپنے گھر میں خرابیاں دیکھی ہیں وہ تھوڑی حکمت عملی اختیار کریں اور کچھ معاملے میں توبہ کر کے اللہ پاک سے مدد لینا سب سے ضروری بھی ہے۔








