مزید 2 ممالک آئندہ سال شینگن ممالک کا حصہ بننے کو تیار

شینگن ممالک کی توسیع
بداپیسٹ (ویب ڈیسک) مزید 2 ممالک آئندہ برس شینگن ممالک کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار عمر عالم نے دوران پرواز جہاز میں لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی، ویڈیو وائرل
رومانیہ اور بلغاریہ کی شمولیت
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رومانیہ اور بلغاریہ آئندہ سال جنوری میں شینگن ممالک کا حصہ بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چارسدہ : موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق، محکمہ صحت کا ملازم زخمی
وزیر داخلہ کا بیان
ہنگری کے وزیر داخلہ سینڈور پنٹر نے رومانیہ اور بلغاریہ کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ممالک شینگن اسٹیٹس حاصل کرنے کے ایک قدم قریب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہسپتال کراچی: جدید روبوٹک سرجری کے ذریعے 300 کامیاب آپریشن!
مکمل شینگن رکنیت کے لیے اقدامات
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے مکمل رکنیت حاصل کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، رومانیہ اور بلغاریہ کو مکمل شینگن ممالک قرار دینے کا فیصلہ اگلے ماہ یورپی یونین کے وزرائے داخلہ اجلاس میں ہوگا.
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب میں اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے سب کو دکھا دیا
موجودہ صورتحال
فی الحال رومانیہ اور بلغاریہ صرف اپنے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے لیے شینگن علاقے کے رکن ہیں اور ان کی زمینی سرحدوں پر آزاد آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے.
شینگن ممالک کی تعداد
اس وقت 27 ممالک شینگن کی مکمل رکنیت رکھتے ہیں.