اختلاف رائے کو نظرانداز کرنے کے بجائے خوش آمدید کہیں، آپ ایسے انسان مشہور ہو جائیں گے جو اپنے معاملات مؤثر طریقے سے طے کرتا ہے

مصنف کی معلومات

مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 57

یہ بھی پڑھیں: ہوئے نہ لفظ ترے تیر یا کمند ہوئے۔۔۔

تشکر کا اظہار

آپ کسی شخص کے متعلق یہ سوچ سکتے ہیں کہ وہ آپ کو ایسے اعداد و شمار مہیا کر رہا ہو جو آپ کی ترقی اور نشوونما میں مددگار ثابت ہوں گے، خواہ آپ اسے پسند کرتے ہوں یا نہ۔ آپ کی طرف سے تشکر کا اظہار دوسروں کی خوشنودی و رضامندی کو ترک کرنے میں مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ کا خاوند کہتا ہے کہ آپ شرم اور ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور اسے یہ رویہ پسند نہیں ہے۔ اپنے خاوند کو خوش کرنے کے بجائے، آپ اس کا شکریہ ادا کر سکتی ہیں کہ اس نے اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اس طرح، دوسروں کی خوشنودی اور رضامندی حاصل کرنے کی عادت ختم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

اختلاف رائے کا سامنا

اگر کوئی شخص آپ سے اختلاف رائے کرتا ہے تو آپ اسے خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے آپ کو پریشانی و الجھن میں مبتلا نہیں کرتے۔ ایک ایسے شخص کو منتخب کریں جو آپ سے لازماً اختلاف رائے کرتا ہو اور اس کے اختلافی رویے کو بے وقعت سمجھتے ہوئے اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔ آپ بہتر محسوس کریں گے، پریشان و مایوس نہیں ہوں گے، اور آپ کو اپنا مؤقف بھی تبدیل نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ اپنے آپ کو بتا رہے ہوتے ہیں کہ آپ کو اس اختلاف رائے کی توقع تھی اور ان کا کام ہی تنقید کرنا ہے، اور یہ تنقید آپ کے لیے بے وقعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے کچھ مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

تنقید کے خلاف مؤثر ردعمل

آپ دوسروں کی طرف سے اختلاف رائے کو نظرانداز کرنے کی عادت اپنا سکتے ہیں، اور ان افراد کے رویے پر بھی توجہ دے سکتے ہیں جو آپ کو تنقید کے باعث حقیر بنانا چاہتے ہیں۔ ایک دفعہ میرا ایک ہم پیشہ ساتھی سامعین کے سامنے تقریر کر رہا تھا۔ سامعین میں سے ایک شخص اپنے تنقیدی سوالات کے ذریعے اسے ذہنی طور پر اضطراب میں مبتلا کرنا چاہتا تھا۔ میرے دوست نے صرف اتنا کہا "ٹھیک ہے" اور پھر اپنی تقریر دوبارہ شروع کر دی۔ اس شخص کے تحقیر آمیز سوالات کو نظرانداز کرنے کے باعث میرے دوست نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنی شخصیت کا تعین تنقید کی بنیاد پر نہیں کرتا، جس کے بعد اس شخص نے اپنا تنقیدی رویہ ترک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

اپنی قدر و قیمت کی حفاظت

آپ اپنی اہمیت اور قدوقیمت کے درمیان ربط کو منقطع کر سکتے ہیں۔ جب آپ کو اختلاف رائے کا سامنا کرنا پڑے تو خود سے کہیں: "یہ اس کا اپنا رویہ ہے، مجھے اس سے اس رویے کی توقع ہے، لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔" اس روئیے کے باعث آپ کا احساس تحقیر اور کمتری ختم ہو جائے گا۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...