خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 2 کاروائیاں، 3 خوارج ہلاک، 3 زخمی
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 21 اور 22 نومبر کو 2 کارروائیاں کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پاکستانی پائلٹ کی حراست کے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آگئی
باہمی کاروائیاں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باڑہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جہاں دوران کارروائی خوارجی حق یار آفریدی اور گلاجان کو ہلاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تم کیا سمجھتے ہو ، تم نے صرف ایک انسان کو قید کیا ہے، نہیں !وہ ایک نہیں کروڑوں ہے اور تم نے کروڑوں دلوں کو رنج دیا ہے،علی محمد خان
جنوبی وزیرستان میں کاوشیں
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، خوارج کا گروہ پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک خوارجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پیش رفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے: روس کی جانب سے ایران، امریکہ جنگ بندی کا خیرمقدم
افغان حکومت سے توقعات
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے۔ توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے اپنی سرزمین کا دہشت گردی کے لیے استعمال روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی عزم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحد محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔








