بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے،احسن اقبال

احسن اقبال کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آج عدالتی و قانونی مقدمات میں گرفتار ہیں۔ رہائی کا واحد راستہ عدالتی و قانونی چارہ جوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں میں جا کر اپنی بے گناہی ثابت کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سیاسی انتشار کی تشریح
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احسن اقبال کا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت بار بار پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ پاکستان کوئی عام معمولی ملک نہیں ہے؛ یہ ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہے۔ حکومت یہ اقدامات خوشی سے نہیں اٹھا رہی، انہوں نے حکومت کی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ آخر اس فساد کو کرنے کی ضرورت کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیئے جانے پر سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز دیدی
بنیادی حقوق اور قانونی چارہ جوئی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات میں خود کو کلیئر کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی برطانیہ جا کر کسی کے پاؤں نہیں پکڑے اور نہ ہی کسی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر جاکر پاکستان کے خلاف بولا۔ ہم نے گھر کی جنگ گھر میں ہی لڑی اور اپنے کیس عدالتوں میں لڑے۔
وکلا کی کارروائی
احسن اقبال نے نشاندہی کی کہ ان کے وکلا کی ٹیم مسلسل ان کے کیسز کے ٹرائل میں التوا کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا پیش ہونے کے بجائے بہانے کرتے ہیں۔ بشریٰ بی بی بھی ضمانت لینے کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہو رہیں۔ یہ وہی مہاتما ہیں جنہوں نے ایم پی ایز کو بنی گالہ بلا کر پی ٹی آئی کے پٹے ڈالے۔