رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم ڈی چوک پہنچ گئے، ایچ ایس او پولیس اہلکاروں پر برہم

جماعت اسلامی کے رہنما کی آمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم ڈی چوک پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے مجھے دو مرتبہ مردہ قرار دے دیا ، ایک بار میری لاش گھر بھجوا دی ، سابق خاتون رکن اسمبلی نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
پولیس سے تکرار
ایس ایچ او پولیس اہلکاروں پر برہم ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایس ایچ او نے میاں اسلم سے مکالمہ کیا کہ "آپ اندر کیسے آ گئے؟" جس پر میاں اسلم نے جواب دیا کہ "میں ویسے ہی یہاں آیا ہوں۔"
دھمکی اور روانگی
ایس ایچ او، ڈی چوک میں موجود پولیس اہلکاروں پر غصے میں آ گئے اور انہیں معطل کرانے کی دھمکی دے دی۔ ایس ایچ او سے مکالمے کے بعد رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم ڈی چوک سے چلے گئے۔