بشریٰ بی بی کہاں ہیں، بہن مریم ریاض وٹو نے بیان جاری کردیا

بشریٰ بی بی کی آمد:
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی قافلے میں ہیں لیکن قافلے کو لیڈ پارٹی قیادت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، بابر اعظم ون ڈے بیٹرز میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار
بشریٰ بی بی کی حفاظت کی فکر:
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق مریم ریاض وٹو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سب کو بشریٰ بی بی کی فکر تھی، لوگ انہیں منارہے تھے کہ وہ نہ نکلیں، ان کی جان کو خطرہ ہے۔
ایمانداری کا پیغام:
مریم ریاض وٹو نے کہا کہ رب کے راستے پر چلنے والوں کو ان چیزوں کی کہاں فکر ہوتی ہے۔