ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب، مفتاح اسماعیل نے ملک کی 3 بڑی جماعتوں کو اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد میں مفتاح اسماعیل کا اہم بیان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کی 3 بڑی جماعتوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

ملک کی معیشت پر اثرات

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے۔ عوام نے 8 فروری کو جو فیصلہ کیا وہ حکومت نے تسلیم نہیں کیا، پی ٹی آئی، (ن) لیگ، پیپلز پارٹی کو بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نو سال تک جھوٹی محبت میں مبتلا رہنے والی خاتون: ‘میں اتنی بےوقوف کیسے بن گئی؟’

پی ٹی آئی کا دھرنا اور عوامی مسائل

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے سوچا ہوا ہے دھرنے دیں گے، انہیں اپنے ساتھ دوسری جماعتوں کو بھی ملانا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر لوگ جیلوں میں ہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان دلدل میں ہے اور بانی پی ٹی آئی کنول کا پھول ہیں۔ پی ٹی آئی نے ایک غلطی کی، توجہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ہے جبکہ انہیں الیکشن اور جمہوریت کی بات کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز کراچی سے حیدر آباد موٹروے کے راستے پر

انٹرنیٹ کی بندش اور معیشت میں نقصانات

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ لاہور، اسلام آباد سمیت کراچی میں بھی انٹرنیٹ بند ہے، ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے۔ لاہور اسلام آباد بند کردیں گے تو 100، 125 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ سکول بند ہونے سے بچوں کی پڑھائی پر اثر پڑے گا۔ملک میں اب تک یہ جھگڑا چل رہا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے یا نہیں۔ آئین کو پامال کردیا گیا، کرسی بچانے کےلیے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی ذمہ داری

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو فیصلہ کردیا تھا، حکومت نے تسلیم نہیں کیا، پی ٹی آئی نے سوچا ہوا ہے، دھرنے کریں گے۔ پی ٹی آئی کو 2014 کی طرح دھرنے کی عادت پڑ چکی ہے، 20 ہزار یا 1 لاکھ افراد نکالنے سے کسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، کے پی کی حکومتی مشینری استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...