تعمیرا ور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں :مریم نواز کا شہیدمریم مختیار کی نویں برسی پر پیغام
شہید خاتون پائلٹ کی نویں برسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نویں برسی پر اظہار عقیدت کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید مریم مختیار نے ثابت کر دیا ہے کہ تعمیر اور دفاع وطن کی کوششوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یادیں دکھ کے آنسو آنکھوں میں اتار دیتی ہیں، دن تو کسی نہ کسی طرح گزر ہی جاتا ہے، یہ رات کیوں آتی ہے جو تاروں بھری نہیں یادوں بھری ہوتی ہے۔
شہزادگی کا جذبہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کے جذبہ شہادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید مریم مختیار نے دوران پرواز طیارے کو آبادی پر گرنے سے بچاکر قربانی کی لازوال مثال پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی؟
قومی فخر
شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں ہر قوم کا فخر ہوتی ہیں۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ شہید کبھی نہیں مرتے۔ قوم کی ہر بیٹی پاکستان کا فخر ہے۔ وہ فوج سمیت ہر ادارے میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر رہی ہیں۔
مملکت کی خدمت
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ شہید مریم مختیار نے وطن عزیز کے لئے وہ کر دکھایا جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔








