سول ایوییشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اعلامیہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فلائٹ آپریشن سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی 20: بنگلا دیش کو بھارت کی جانب سے زبردست شکست
فلائٹ آپریشن کی صورتحال
سی اے اے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایٹمی تنصیبات پر حملے قابل مذمت، امن کو راستہ نہ دیا تو تباہی ہوگی: رافیل گروسی
جھوٹی افواہوں کی تردید
اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی افواہیں سراسر جھوٹ اور بےبنیاد ہیں۔ سی اے اے نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو فیک نیوز قرار دے کر مسترد کردیا۔
قانونی کارروائی
جیو نیوز کے مطابق سی اے اے نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا ہے۔