پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کررہی ہے، آخری کال خاتمے کی کال ثابت ہوگی، امیر مقام
مسلم لیگ ن کا موقف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف انتشار کی سیاست کررہی ہے، پورا پاکستان بند ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان مصری لڑکیاں مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء اور پھلوں کا رس پیش کرتی جہاز میں تتلیوں کی طرح اِدھر سے اُدھر آ جا رہی تھیں، لوگ سنبھل کر بیٹھ گئے.
پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی۔ یہ آخری کال پی ٹی آئی کے خاتمے کی کال ثابت ہوگی، شرپسندوں کا ٹولہ افراتفری چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کرتار پور معاہدے میں 5 سال کی توسیع کردی
کاروبار میں خلل
امیر مقام کا کہنا تھا کہ احتجاج سے لوگوں کا کاروبار متاثر ہوتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔ عوام کو پتہ ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کا کوئی مقصد نہیں ہے، علی امین گنڈا پور صوبے پر توجہ کی بجائے احتجاج میں مصروف ہیں۔
سرکاری ملازمین کا استعمال
کے پی میں صوبے کے سرکاری ملازمین کو احتجاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔