عمران خان سے ملاقات کیلئے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے
عمران خان سے ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ: لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ مشیر معلومات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت
دیگر رہنما بھی ساتھ آئے
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل پہنچے۔
اجلاس کا مقصد
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد احتجاج کے معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔








