پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مفاہمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان متعددمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید
بزنس فورم کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان بیلاروس بزنس فورم کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، پاک بیلاروس 5سالہ تعاون پر نیوٹریفوڈ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی اور بیلاکٹ سمیت مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی زلمی وومن کرکٹ لیگ کا پشاور میں رنگا رنگ آغاز ہوگیا
مصنوعات کی فراہمی کے معاہدے
تقریب میں "شہزاد ٹریڈ لنکس" اور "منسک موٹر پلانٹ" کے درمیان مصنوعات کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، "شہزاد ٹریڈ لنکس" اور "بیلشینا" کے مابین پاکستانی منڈی میں ٹائرز کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے صدر بننے پر عمران خان رہا ہوجائیں گے؟ امریکی ترجمان کا بیان سامنے آیا
وفاقی وزیر کا خطاب
قبل ازیں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجاری سردار جام کمال نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت میں اضافہ ضروری ہے، پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری اور مضبوطی کی علامت سمجھے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان 27-2025 کے لیے روڈ میپ پر اتفاق ہوا ہے، اور دونوں ممالک تعاون کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
تجارتی رکاوٹوں کا خاتمہ
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بیلاروس علاقائی تجارت اور کنیکٹیویٹی کے فروغ کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں، پاکستان بیلاروس سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی سی ٹی اور دیگر شعبے کھلے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں تنوع لانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی برآمدات کی بہتری
ان کا مزید کہنا تھا کہ Pakistan کے گوشت، ڈیری، زرعی مصنوعات اور کاغذی مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں، بیلاروس کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں تجارتی اور ٹرانزٹ حب بننے کے لیے پر عزم ہے۔