پرتھ ٹیسٹ؛ بھارت نے آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
بھارت کی شاندار فتح
پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کیے جانے کے بعد دریائے جہلم اور نیلم کی کیا صورتحال ہے؟
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم 534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سورریا کمار یادیو کو تنقید کا سامنا
پہلی اننگز کا حال
پرتھ ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بناسکی۔ بھارت نے دوسری اننگز 487 رنز پر ڈیکلیئر کی، اس وقت اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، اس طرح بھارت نے جیتنے کے لئے 534 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے پراسس میں شامل رہی لیکن ووٹ نہیں دیا،مصدق ملک
آسٹریلیا کا جواب
ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم238 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور بھارت نے میچ 295 رنز سے جیت لیا۔ میچ میں بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں یشوی جیسوال 161 رنز، ویرات کوہلی 100 رنز جبکہ کے ایل راہول 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں صورتحال کیا رہی؟ جانیے۔
باؤلنگ کی کارکردگی
بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔
سیریز کا آئندہ میچ
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈلیڈ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔








