کراچی پولیس کو اہم احکامات جاری

کراچی پولیس کو اہم احکامات
کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس کو اہم احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے احتجاج کیلئے اپنے کارکنوں کو اسلحہ فراہم کر دیا : عظمیٰ بخاری
احتجاج کی کال کی تیاری
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال کی وجہ سے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس کو عام دنوں کی ڈیوٹیز پر طلب کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کی ہدایات
"جنگ " کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے جاری احکامات میں اتوار کی چھٹی، ہفتہ وار آف اور دیگر چھٹیوں پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر بلوالیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام ڈی ائی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تھانوں یا علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی۔ تھانوں کے انویسٹی گیشن انچارجز اور دیگر دفتری سٹاف کی بھی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔ ایڈیشنل ائی جی کی جانب سے حکم دیا گیا تھا کہ دفاتر اور تھانوں میں اتوار ورکنگ ڈے کی حاضری یقینی بنائیں۔ رخصت اور ہفتہ وار ریسٹ پر موجود اہلکار بھی حاضر ہوں۔