عظمیٰ بخاری نے بشریٰ بی بی کو سلطانہ ڈاکو قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پتہ نہیں آج کون سی شریعت لارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: سسرالیوں نے حاملہ بہو کا گلا کاٹ دیا
لگتا ہے کہ 9 مئی پارٹ 2 کا ارادہ ہے
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے احتجاج کیلئے باہر آئے، جن بیٹوں کو اپنے باپ کی فکر نہیں ہے، اس شخص کیلئے لوگوں کے بیٹے مروارہی ہیں۔ یہ 9 مئی پارٹ 2 چاہتے ہیں اور لاشوں کی سیاست چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سجاد علی شاہ چیف جسٹس مقرر ہوئے تو شور مچ گیا سنیارٹی کو نظرانداز کیا گیا،اعلیٰ سطحی ڈیفنس کونسل کی تشکیل کا آئیڈیا وزیراعظم اور مشیروں کو پسند نہیں آیا
مذہبی کارڈ کا استعمال
محترمہ نے مذہبی کارڈ کھیلنے کی کوشش کی، آج دروشریف پڑھا۔ پتہ نہیں جان بوجھ کر غلط پڑھا کہ انہیں پڑھنا نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ اقبال کی دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کرنے کی درخواست
بشریٰ بی بی کا کردار
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اس وقت سلطانہ ڈاکو کا کردار ادا کررہی ہیں۔ بشریٰ بی بی کو سیاست میں ویلکم کہتی ہوں، اب وہ کھل کر سیاست کریں، ہم بھی کھل کر جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے راستے تجارت بند، بھارت کو 1.14 ارب ڈالر کا نقصان
دشمنانہ ذہن سازی
ان لوگوں اور بھائیوں پر ترس آتا ہے جن کی ذہن سازی کی جا چکی ہے۔ ریاست کمزور نہیں ہوتی، ریاست جواب دے سکتی ہے اور گولیاں چلا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں وائس چانسلرز کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت
علی امین کے احتجاج کا ذکر
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی امین کو شرم نہیں آتی، اس کے اپنے صوبے میں آگ لگی ہے۔ علی امین دوسرے صوبے میں تباہی مچا رہاہے۔ ان کا احتجاج ہر وقت پرتشدد ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں خود سوزی کرنے والے ملازم کی 2 بیواؤں کو نجی کمپنی نے ادائیگی کردی
پولیس اہلکاروں پر حملہ
یہ جو پولیس اہلکار مارتے ہیں، وہ پاکستانی نہیں ہیں۔ سرگودھا میں ایف سی اہلکار کو ٹانگ پر گولی ماری گئی، کٹی پہاڑی پر موٹروے کانسٹیبل واجد کو گردن پر گولی لگی۔
طالبان کا طریقۂ واردات
دوسرے بازو پر لگی سر کو ٹارگٹ کرکے گولی مارنا طالبان کا طریقہ واردات ہے۔ ایک طرف ریاست پرحملہ ہورہاہے، دوسری طرف مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔