سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کا افتتاح کردیا گیا
افتتاحی تقریب کا آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز 2024ء کے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب جمنیزیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے لاہور ڈویژن کی سطح پر کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے 112 ارب روپے کے فنڈز منظور
مقابلوں کی تفصیلات
کمشنر لاہور زید بن مقصود اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کی ٹرافی کی رونمائی کی اور بیڈمنٹن کھیل کر میچ کا افتتاح کیا۔ کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژنل سطح کے مقابلوں کا آغاز آج 25نومبر سے پنجاب کے تمام ڈویژنز میں ہوجائے گا، جو کہ 25نومبر سے 4دسمبر تک جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان وزیر خارجہ کی متعدد کالز آئیں، انہیں بتایا کہ ان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو، اسحاق ڈار
کھیلتا پنجاب گیمز کے پیغام
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے ضلعی سطح کے مقابلے کامیابی سے منعقد ہوچکے ہیں۔ اب 25نومبر سے پورے پنجاب کے تمام ڈویژنز میں ڈویژنل سطح کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں۔ کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کھیلتا پنجاب گیمز کے مقابلے ضلعی سطح سے لے کر صوبائی سطح تک منعقد ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ آئی سی سی نے انڈین کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں
نظامت اور اہتمام
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مزید کہا کہ کھیلوں سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ڈویژن سطح پر چاروں اضلاع کے بہترین ونر کھلاڑی اور ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری اور ان کی ٹیم نے کھیلتا پنجاب گیمز کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔
افتتاحی تقریب کی مخصوصیات
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود کو سوینئر پیش کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور رانا ندیم انجم نے بھی خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائرکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، ڈپٹی ڈائریکٹرز ظہور احمد، عطاء الرحمن، چاند پروین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس اور مرد و خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔








