پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل شہید
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے قافلے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں اور مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوتھ موومنٹ کے میرے گھر پر ۲ اجلاس ہوئے جن میں پرانے دوست شامل ہوئے، ماسوائے اقبال قرشی، شاہد محمود ندیم جو بوجوہ مصروفیات تشریف نہ لا سکے۔
پولیس کانسٹیبل کی شہادت
ہکلہ انٹرچینج پر پرتشدد مظاہرین کے تشدد سے پنجاب پولیس کا کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل مبشر، جو 46 سال کا تھا، سر پر چوٹ لگنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹا۔ کانسٹیبل مبشر کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا اور وہ تین بچوں کا والد تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کےلیے بے تاب ہیں، شعیب اختر کا دعویٰ
زخمی اہلکاروں کی تعداد
رپورٹ کے مطابق شر پسندوں کی طرف سے تشدد کی وجہ سے 70 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شرپسند حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
کٹھی پہاڑی پر گولیاں چلنے کا واقعہ
اٹک پولیس حکام کے مطابق کٹی پہاڑی پر بھی گولی لگنے سے 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار واجد کی گردن میں گولی لگی، جس کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دوسرے اہلکار سمیع اللہ کی ٹانگ پر گولی لگی ہے۔ زخمی اہلکار واجد فیصل آباد سے سپیشل ڈیوٹی پر اٹک آیا تھا، جبکہ سمیع اللہ کا تعلق سرگودھا سے ہے۔








