آپ کون ہیں, شخصیت کا اظہار کیسے کرتے ہیں؟ ان سوالوں کا جواب دینے کیلیے ماضی کی طرف لوٹنا ہو گا‘ وہ ماضی جس میں آپ نے زندگی گزاری

مصنف اور مترجم کی معلومات

مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 59

یہ بھی پڑھیں: علی امین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کی قیادت کون کرے گا؟ نام آجائے ہیں

خوشنودی و رضامندی کی ضرورت

یہ وہ ابتدائی تراکیب اور طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ دوسروں کی خوشنودی و رضامندی کے حصول کی ضرورت سے بے نیاز ہو سکتے ہیں۔ جب آپ ہر قسم کی خوشنودی و رضامندی کو ترک کرنے کے لیے کوشش نہیں کرتے تو پھر آپ ایسا رویہ اختیار نہیں کر رہے کہ آپ غیرفعال ہو جائیں۔ دوسروں کی طرف سے اپنے لیے تعریف و تحسین، ایک خوشگوار اور خوش کن عمل ہے۔ جب لوگ آپ کی تعریف و تحسین نہیں کرتے تو پھر اس کے باعث ہونے والی تکلیف و اذیت سے آپ محفوظ رہنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرب کہاں ہیں؟ فلسطین کے مسلم ہمسائے ماضی کی طرح اس کی حمایت کیوں نہیں کر رہے؟

تعریف کی طلب سے نجات

جب آپ اپنے لیے تعریف اور تحسین کی طلب پر مبنی کمزوری اور خامی دور کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے کوشش بھی کرتے ہیں تو پھر باقی ماندہ کمزوریوں، خامیوں اور نقصان دہ عادات سے نجات آپ کے لیے آسان ہو جاتی ہے کیونکہ "اس روئے زمین پر پہلی سانس لینے کے بعد سے آپ کو یہی بتایا اور سکھایا گیا ہے کہ آپ کو دوسروں کی مرضی اور خواہش کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔" اس عادت کو دور کرنے کے لیے آپ کو سخت اور کثیر مشق کی ضرورت محسوس ہوگی لیکن اس ضمن میں آپ کی ہر معمولی اور چھوٹی کوشش قابل قدر اور اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ

ماضی سے آگے بڑھنا

"صرف ایک بھوت ہی ماضی کی یادوں میں خود کو گرفتار کر لیتا ہے اور اپنی گزری ہوئی زندگی کو اپنی شناخت سمجھتا ہے۔ آپ اپنے ماضی کا عکس نہیں بلکہ موجودہ زمانے کی علامت و شناخت بھی ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے یوٹرن لیا، لطیف کھوسہ

اپنی شناخت کو سمجھنا

آپ کون ہیں؟ آپ اپنی شخصیت کا اظہار کیسے کرتے ہیں؟ ان سوالوں کا جواب دینے کے لیے آپ کو اپنے ماضی کی طرف لوٹنا ہو گا، وہ ماضی جس میں آپ نے اپنی زندگی گزاری، وہ ماضی جس کے ساتھ آپ بلاشبہ منسلک رہے اور جس سے فرار آپ کے لیے مشکل ہے۔ آپ کے وجود کے اظہار کی علامتیں اور شناختیں کیا کیا ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر حکومت سے اب کوئی بڑا اختلاف نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان

شناخت کے مختلف پہلو

کیا یہ اچھے نام ہیں جو آپ نے تمام زندگی میں کمائے ہیں؟ کیا آپ کے پاس ایک دراز ہے جس میں آپ کی علامتیں اور شناختیں موجود ہیں جنہیں آپ اپنے لیے باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں؟ ان علامتوں اور شناختوں میں مندرجہ ذیل نام شامل ہو سکتے ہیں: "میں پریشان رہتا ہوں، میں شرمندگی محسوس کرتا ہوں، میں سست الوجود ہوں، میں بے حس ہوں، میں بہت مضطرب ہوں، میں نسیان کا مریض ہوں" اور مزید اس قسم کی تمام شناختوں کا مجموعہ ہوں۔ …… ممکن ہے کہ آپ میں بیشمار خوبیاں اور خصوصیات ہوں، مثلاً "میں بہت محبت آمیز ہوں، میں برج کھیلنے میں ماہر ہوں، میں بہت پیارا ہوں۔" بہر حال یہ موضوع اس باب میں زیرغور نہیں ہو گا کیونکہ اس باب کا مقصد یہ ہے کہ آپ کی ان خوبیوں اور خصوصیات کی تعریف کرنے کے بجائے آپ کے ان شعبہ ہائے زندگی میں مزید بہتری پیدا کی جائے جہاں آپ نہایت مؤثر طور پر اپنے روزمرہ معمولات زندگی انجام دے رہے ہیں۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...