خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب

مریم نواز کا پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں۔ دین اسلام میں پہلی مرتبہ عورت کو مکمل عزت و احترام اور حقوق دینے کے احکامات دیے گئے۔ بیٹیوں اور بہنوں سمیت خواتین کی عزت و احترام نبی کریم ﷺ کی سنت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے

عورتوں کے حقوق اور تحفظ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قرآن وسنت میں عورت پر ہاتھ اٹھانے سے نہ صرف منع کیا گیا بلکہ نرمی برتنے کا بھی حکم دیا گیا۔ خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اور مجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ خواتین کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

نئون اقدامات

پنجاب کو پہلی بار ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ مشکل کا شکار خواتین شکایات ورچوئل پولیس اسٹیشن درج کرا سکتی ہیں۔ خواتین کسی ہنگامی صورتحال میں پینک بٹن سے فوری پولیس ہیلپ حاصل کر سکتی ہیں۔ خواتین کے لیے پولیس ویمن ہیلپ لائن بھی مکمل فعال ہے۔

آگے کا راستہ

حکومت پنجاب خواتین کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہے۔ خواتین کے لیے تشدد سے پاک، محفوظ اور مساوی معاشرہ ترقی کی ضمانت ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...