پاکستان میں احتجاج، امریکہ کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد کی صورتحال
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ پرامن احتجاج کریں، تشدد سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں 12 ویں گلوبل لاجسٹک الائنس (GLA) گلوبل کانفرنس کا انعقاد، سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی شرکت
امریکی محکمہ خارجہ کا بیان
میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں پاکستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا
انسانی حقوق اور آزادیاں
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔
آزادی اظہار رائے کی حمایت
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پُرامن احتجاج کا حامی ہے۔