ججز اور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

پشاور ہائیکورٹ میں سماعت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ میں ججز اور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایوب خان اقتدار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تو قومی اسمبلی کے سپیکر فضل القادر چودھری کی بجائے چیف آف آرمی سٹاف جنرل یحییٰ خان کو بلا کر چارج دیدیا
تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ میں ججز اور جوڈیشل کمپلیکس سکیورٹی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
عدالت کا موقف
A.A.G نے کہا کہ عدالتی احکامات پر سکیورٹی سے متعلق اجلاس شیڈول تھا لیکن وہ ملتوی ہوا۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پوچھا کہ اب اجلاس کب شیڈول ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل انعام یوسفزئی نے بتایا کہ اجلاس اب 29 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔ عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔