بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کاشینکو کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر بیلا روس کی وزیراعظم ہاؤس آمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کاشینکو کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر بیلا روس کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مریض کا غلط علاج کرنے پر ہسپتال کو 114 ارب روپے کا جرمانہ
گارڈ آف آنر کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کاشینکو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر بیلا روس الیگزینڈر کاشینکو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے معزز مہمان سے اپنی کابینہ کا تعارف کرایا۔
پودا لگانے کی تقریب
بیلا روس کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔