بشریٰ بی بی کو کچھ وعدے کرکے باہر نکالا گیا، طاقتور حلقوں کے لیے فکر کی بات ہے: منیب فاروق
بشریٰ بی بی کی آمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک انڈر اسٹینڈنگ کے تحت باہر آئی ہیں۔ کچھ وعدے کرکے ان کو باہر نکالا گیا۔ لاجک یہ کہتی ہے کہ عمران خان کی رہائی اب ہونی چاہیے جیسے نواز شریف کے لیے راستہ نکلا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امیشا پٹیل سلمان خان کو شادی شدہ کیوں نہیں دیکھنا چاہتیں؟
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، لوبیہ کی کھیپ میں ایمفیٹامین کی 6 لاکھ 46 ہزار گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
بشریٰ بی بی کے وعدے
"جنگ" کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک انڈر اسٹینڈنگ کے تحت باہر آئی ہیں۔ کچھ وعدے کرکے ان کو باہر نکالا گیا۔ طاقتور حلقوں کے لیے فکر کی بات ضرور ہے کہ بشریٰ بی بی وعدے پورے نہیں کر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک سے فرار علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی مانسہرہ میں پناہ، ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے
عمران خان کی رہائی پر مذاکرات
عمران خان کی رہائی کے اوپر ابھی مذاکرات ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کی کوئی منظوری نہیں دی تھی۔ لوگ ڈی چوک پہنچ بھی گئے تو انہیں عمران خان کی رہائی نہیں ملے گی۔ عین ممکن ہے کہ مظاہرین ڈی چوک تک آجائیں۔
نواز شریف کی مثال
لاجک یہ کہتی ہے کہ عمران خان کی رہائی اب ہونی چاہیے جیسے نواز شریف کے لیے راستہ نکلا تھا۔ خبر یہ کہتی ہے کہ ایسا ابھی تک کسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔








