چیمپئنز ٹرافی، بھاری رقم کی پیشکش پر پی سی بی نے زور دار جواب دیدیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل سے انکار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر ہائبرڈ ماڈل اپنانے اور بھاری معاوضے کی پیشکش کو ٹھکرادیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی
بھارتی بورڈ کی مالی پیشکش
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان اب بھی ہائبرڈ ماڈل تسلیم نہ کرنے کے موقف پر قائم ہے جبکہ کئی دن گزرنے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی کے خط کا تحریری جواب نہیں دیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پیسوں کو رعب دکھاتے ہوئے ہائبرڈ ماڈل اپنانے کی صورت میں بھاری معاوضے کی پیشکش کی تھی، جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹھکرادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید ورکرز کے اہلخانہ کیلئے ایک ایک کروڑروپے امداد کااعلان
مقامات کی تجویز اور پاکستان کا موقف
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعے بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مالی فوائد کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منتقل کروانے پر زور دیا تھا۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائبرڈ ماڈل کے تحت میزبانی سے گریزاں ہے اور اصرار کیا جارہا ہے کہ بھارت کا گروپ میچ اور فائنل لاہور میں ہی ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: صدر مملکت
ایونٹ کی میزبانی کا مسئلہ
ایونٹ کا ہوسٹ پاکستان ہے لیکن بھارتی حکومت اور بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار نے آئی سی سی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، ادھر براڈکاسٹرز کی جانب سے شیڈول کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن بھی گزر چکی ہے۔ دوسری جانب بھارتی بورڈ تمام میچز دبئی میں کروانے پر بضد ہے، رپورٹ کے مطابق 26 نومبر کو ایگزیکٹیو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں یہ معاملہ واضح ہونے کی توقع ہے۔
1996 ورلڈکپ کے بعد کی اہمیت
خیال رہے کہ 1996 ورلڈکپ کے بعد ہونیوالے والے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو ملتی ہے یا نہیں اسکا حتمی جواب آج تک آسکتا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے معاملے ووٹنگ کے ذریعے حل ہوگا جس میں پاکستان پیچھے رہ سکتا ہے۔