یہ بشریٰ بی بی کی سیاسی لانچنگ ہے، اب بات کس کے ساتھ ہو گی، دھرنا کیسے ختم ہوگا۔۔۔؟ عاصمہ شیرازی نے بتا دیا

عاصمہ شیرازی کی بشریٰ بی بی کے بارے میں رائے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار، عاصمہ شیرازی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ براہ راست بات کرنے کا فائدہ ہے، یہ بشریٰ بی بی کی سیاسی لاؤنچنگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے گاڑی پر جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کے اچانک دورے، صفائی کی مجموعی صورتحال کا مشاہدہ کیا
پروگرام میں گفتگو
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمہ: عمرا یوب، عالیہ حمزہ و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
سیاسی حکمت عملی
عاصمہ شیرازی نے مزید کہا کہ کوشش ہورہی ہے کہ پشاور موڑ یا اسلام آباد کے باہر بیٹھ جائیں۔ اس کے لیے عمران خان نہیں مانے، ان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر بیٹھنا ہے۔ اطلاعات یہاں تک ہیں کہ پہلے بنی گالہ منتقل کیا جائے، اس کے بعد دھرنا ختم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کا پہلا سالانہ کنونشن،دنیا بھر سے پاکستانیوں کی شرکت
بشریٰ بی بی کی اہمیت
بشریٰ بی بی کے ساتھ براہ راست بات کرنے کا فائدہ ہے۔ یہ بشریٰ بی بی کی سیاسی لاؤنچنگ ہے۔ ان کی سیاست میں زبردست انٹری کردی گئی ہے۔ اب اگر بات ہوگی تو وہ عمران خان یا بشریٰ بی بی کے ساتھ ہوگی۔ یہ ایونٹ مکمل طور پر بشریٰ بی بی کا ایونٹ ہے۔ ان کے ذریعے سے ہی باتیں آگے جائیں گی اور معاملات طے ہوسکتے ہیں۔
حکومت و ریاست کے چیلنجز
حکومت اور ریاست عوام کے سامنے بے بس بھی ہوتے ہیں اور بلیک میل بھی ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے کہ وہ بات کرکے مکر جاتے ہیں۔ میرا نہیں خیال پی ٹی آئی کو کوئی ڈی چوک آنے سے اس وقت روک سکتا ہے۔