افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے لوگ دھرنے میں شامل ہیں، عطا اللہ تارڑ

بی بی کی نئی حکمت عملی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی پلان بناکر آئی ہے کہ لاشیں گرانی ہیں۔ حکومت پاکستان صبر کا مظاہرہ کررہی ہے، افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے ہوئے لوگ دھرنے میں شامل ہیں،یہ پیسے دیکر کر لوگوں کو لائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد: پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ پر تالا لگادیا گیا

خون خرابے کی حکمت عملی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ ان کی حکمت عملی خون خرابے سے ہی چلتی ہے۔ پی ٹی آئی نے لوگوں کے بچوں کو فرنٹ لائن پر کھڑا کیا ہے، غریب کے بچوں کو مار کھانے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔افغانستان کے شہری اور کرائے پر لائے ہوئے لوگ دھرنے میں شامل ہیں،یہ پیسے دیکر کر لوگوں کو لائے ہیں، اپنے بچوں کو فرنٹ لائن پر لائیں۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلمان کو فرنٹ لائن پر لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس لائن خود کش حملے کا مرکزی ملزم کانسٹیبل گرفتار

انتشار اور صبر

عطااللہ تارڑ کاکہناتھا کہ آپ کے مقاصد وہی ہیں جو 9مئی کو تھے، شہید اہلکاروں کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں۔ یہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں، اجازت نہیں دی جائے گی۔ہم محاذ پر ڈے ہیں اور ان کوپیش قدمی نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

صدر کے دورے کا تحفظ

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ کسی کو صدر بیلا روس کا دورہ خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم پاکستان پر ہر شے قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ان کاکہناتھا کہ پورے پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے کوئی نہیں نکلا، بشریٰ بی بی افغانیوں اور کرائے کے لوگوں کے پیچھے کیوں چھپی ہیں؟ بشریٰ بی بی خود نکل کر سامنے فرنٹ لائن پر آئیں۔

تحریک انتشار کی مخالفت

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ تحریک انتشار کا مقصد ہے لاشوں پر سیاست کی جائے، ریاست صبر کا مظاہرہ کررہی ہے تاکہ آپ کا لاشیں گرانے کا مقصد پورا نہ ہو۔ یہ منافقت، انتشار اور تشدد کی سیاست چاہتے ہیں۔ ہمارے جوانوں کا مورال بلند ہے، صبر کا امتحان مت لیں، امن خراب نہ کریں، گرفتاریاں ہوں گی۔ ان کاکہناتھا کہ پکڑے جانے والے کہہ رہے ہیں ہمیں پیسے ملے ہیں، اب بھی وقت ہے بازآجائیں اور واپس چلے جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...