28 ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فلسطین کی آزادی کیلئے نعرے بلند ہوگئے
ملزم کی پیشی اور تفتیش میں رکاوٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم تفتیش میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے اور عدم تعاون کی وجہ سے تفتیش کی رفتار سست ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ سے پنجاب میں نہریں نکالنے کیخلاف سندھ میں زبردست احتجاج ،جسقم اور دیگر جماعتیں ایک ہو گئیں
پبلک پراسیکیوٹر کے دلائل
پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا ہے، اور پولیس نے احتجاج کی کال کے حوالے سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، اور مزید شواہد کے حصول کے لئے پیمرا، ایف آئی اے، اور پی آئی ڈی کو خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کافی کا روزانہ استعمال خواتین کے بڑھاپے پر کس طرح اثر انداز ہو سکتا ہے؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
جسمانی ریمانڈ کی استدعا
پراسیکیوشن نے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے اس کی مخالفت کی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر ایما کا الزام ہے، لیکن کوئی برآمدگی نہیں کرنی۔
یہ بھی پڑھیں: کون سا مشہور اداکار انوشکا سے محبت کرتا تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ کی حیرانی
عدالت کا حکم
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6 دن کی مزید توسیع کرتے ہوئے انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
مقدمے کی بنیاد
یہ ریمانڈ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کو احتجاج کی کال دینے پر درج مقدمے کے حوالے سے دیا گیا ہے۔