سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آج کی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔ اس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار 515 روپے سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز کی قیمت میں تبدیلی
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔