پی ٹی آئی مظاہرین سے جناح ایونیو بھی خالی کرالیا گیا
اسلام آباد میں مظاہروں کا سلسلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس اور رینجرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مظاہرین سے جناح ایونیو خالی کرا لیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد کے ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور سارا دن آںکھ مچولی جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ سے زیادہ پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے، بیوی اپنے شوہر کو عدالت لے گئی
کارکنوں کی کارروائیاں
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈی چوک میں کچھ کنٹینرز رسیوں کی مدد سے ہٹائے تو کچھ کنٹینرز کو پلٹ دیا۔ گیپس ماسک پہنے، ڈنڈوں اور غلیلوں سے مسلح کارکنوں نے پولیس پر پتھر برسائے اور غلیلوں سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: آنجہانی اداکار اوم پوری کے گھریلو ملازمہ سے تعلقات، سابقہ اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
پولیس اور رینجرز کی مداخلت
رینجرز نے پہنچ کر ڈی چوک کو کلئیر کیا اور کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ اب پولیس اور رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین سے جناح ایونیو خالی کرا لیا اور احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا۔
نقصانات کا اندیشہ
خیال رہے کہ احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس کے 4 جوان شہید اور 100 سے زائد اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔








