پی ٹی آئی کے مظاہرین کی ایکسپریس وے اسلام آباد پر پرتشدد کارروائیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کی ایکسپریس وے پر آنسو گیس کے شیل فائر کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل حالات میں اللہ نے پاکستان اور قیادت کو بڑی کامیابی اور عزت سے نوازا:رانا ثناء اللّٰہ
سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلات
سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح جتھوں کو واضح طور پر آنسو گیس شیل اور جدید اسلحہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جتھے انتہائی مہارت سے اسلحہ چلاتے نظر آ رہے ہیں، جو کسی عام آدمی کا کام نہیں ہو سکتا۔ ان افراد کے پاس موجود اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل عام طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے مختص ہوتے ہیں۔ یہ سوال اٹھتا ہے کہ یہ جدید سرکاری اسلحہ مظاہرین کو کس نے فراہم کیا؟
یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے رمضان میں احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی
حملوں کے اثرات
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے کیے گئے حملوں میں رینجرز اور پولیس کے کئی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، جبکہ سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ یہ واقعات محض احتجاج نہیں بلکہ منظم حکمت عملی کے تحت کیے گئے حملے ہیں، جن کا مقصد ریاستی اداروں کو کمزور کرنا اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔
مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے، اور مظاہرین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ریاستی املاک اور اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔








