موٹر وے ایم ٹو، تھری، فور، الیون کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
پی ٹی آئی کا احتجاج ختم، موٹروے کھول دی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 432 کارکن لاہور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار
راستوں کی بحالی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کیلئے بحال کر دیئے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی گلوکار بادشاہ کے کلب کے باہر دھماکہ
موٹروے کی مکمل صورتحال
ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، اور موٹروے ایم 3 کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کو گھر جاکر انعامات دیئے، مجھے دفتر بلاکر ہی دے دیں، حیدر علی
لاہور میں ٹریفک کی صورتحال
ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں، لاہور اسلام آباد، لاہور سیالکوٹ موٹروے، اور ایسٹرن بائی پاس بھی کھول دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور رنگ روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہے اور شہر کے اندر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
اسلام آباد کی بحالی
دوسری جانب اسلام آباد میں ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔ جہاں جہاں کنٹینرز لگا کر راستے بند کئے گئے تھے، ان رکاوٹوں کو ہٹا کر تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے بحال کی جا رہی ہیں۔